مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے شہریوں کے جاں بحق ہونے پر ہندوستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے گزشتہ روز ایل او سی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کے نزدیک واقع شہری آبادیوں پر مسلسل بھاری ہتھیار استعمال کررہی ہے۔
پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے شہریوں کے جاں بحق ہونے پر ہندوستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔
News ID 1880329
آپ کا تبصرہ